تلنگانہ
تلنگانہ انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان
فرسٹ ایئر میں 67.4 فیصد اور سکنڈ ایئر میں 51.7 فیصد طلبہ کامیاب قرار دیے گئے۔ یہ امتحانات ریاست بھر میں 22 مئی سے 29 مئی تک منعقد کیے گئے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کیا۔
فرسٹ ایئر میں 67.4 فیصد اور سکنڈ ایئر میں 51.7 فیصد طلبہ کامیاب قرار دیے گئے۔ یہ امتحانات ریاست بھر میں 22 مئی سے 29 مئی تک منعقد کیے گئے تھے۔
ان میں نہ صرف ناکام ہونے والے طلبہ نے شرکت کی بلکہ وہ طلبہ بھی شامل تھے جو اپنے نمبروں میں بہتری لانا چاہتے تھے۔
اس بار جملہ 4.2 لاکھ طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا ۔ طلبہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اپنے نتائج چیک کر سکتے ہیں۔