تلنگانہ

بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی آر کو آکسفورڈ انڈیا فورم 2025 میں شرکت کی دعوت

انہیں آکسفورڈ انڈیا فورم 2025 میں خطاب کے لئے مدعو کیا گیا ہے، جو 20 اور 21 جون کو برطانیہ کی ممتاز آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والا ہے۔اس بار فورم کا مرکزی موضوع”ہندوستان کی ترقی کے لئے جدید ترین ٹکنالوجی“ ہوگا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگذارصدر کے ٹی راما راؤ کو ایک اور بین الاقوامی سطح کے فورم میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن پر عالمی میڈیا میں ہلچل
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات

انہیں آکسفورڈ انڈیا فورم 2025 میں خطاب کے لئے مدعو کیا گیا ہے، جو 20 اور 21 جون کو برطانیہ کی ممتاز آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والا ہے۔اس بار فورم کا مرکزی موضوع”ہندوستان کی ترقی کے لئے جدید ترین ٹکنالوجی“ ہوگا۔

اس میں ہندوستان میں ٹیکنالوجی، اختراع اور پائیداری کو یکجا کرتے ہوئے آگے بڑھنے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

کے ٹی آر کو یہ دعوت فورم کے بانی اور چیئرمین سدھارتھ سیٹھی کی جانب سے رسمی مکتوب کے ذریعہ موصول ہوئی۔

دعوت نامہ میں کہا گیا ہے ”آپ کی قیادت میں ہندوستان کی ترقی، ٹکنالوجی پر مبنی طرز حکمرانی اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے لئے کیے گئے اقدامات نوجوانوں کے لئے عالمی سطح پر باعثِ ترغیب ہیں۔“اس باوقار فورم میں کے ٹی آر ہندوستان میں جدید ٹکنالوجی کے کردار پر خطاب کریں گے۔

خاص طور پر وہ اپنے خطاب میں ریاستِ تلنگانہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کیے گئے اقدامات، صنعتی پالیسیوں کے نفاذ اور عوامی خدمات میں ٹکنالوجی کے موثر استعمال جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔

آکسفورڈ انڈیا فورم عالمی دانشوروں، پالیسی سازوں، اور نوجوان لیڈران کے درمیان ایک اہم پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے اور کے ٹی آر کی شرکت تلنگانہ کے ترقیاتی ماڈل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔