امریکہ چین کے ساتھ ٹیرف پر کرے گا معاہدہ : ٹرمپ
مسٹر ٹرمپ نے منگل کو صحافیوں کو بتایا ’’ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ میرے تعلقات بہت اچھےہیں... یہ کافی عرصے سے بہت اچھے رہے ہیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ ٹیرف معاہدے پر پہنچیں گے۔
مسٹر ٹرمپ نے منگل کو صحافیوں کو بتایا ’’ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ میرے تعلقات بہت اچھےہیں… یہ کافی عرصے سے بہت اچھے رہے ہیں۔
ہمارے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہم چین کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔اگر ہم کسی معاہدے پر نہیں پہنچتے، تو ہم اسے طے کریں گے۔ ہم صرف تعداد طے کریں گے۔‘‘
مسٹر ٹرمپ نے 2 اپریل کو چین سمیت دیگر ممالک سے درآمدات پر باہمی ٹیرف کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔
امریکہ کو چینی برآمد کنندگان کے لیے محصولات اب 145 فیصد تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ چین کے لئے امریکی سپلائی کے واسطے شرح 125 فیصد ہے۔
کچھ ماہرین نے کہا ہے کہ ٹیرف کی اس سطح کا مطلب دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارت میں ایک حقیقی رکاوٹ ہو سکتا ہے۔