تعلیم و روزگار
فزیوتھراپسٹ کی جائیدادوں پر تقررات۔ سرویس وٹیج نشانات کی لسٹ جاری
تلنگانہ ویدیاودھناپریشد میں فزیوتھراپسٹ کی جائیدادو ں پر تقررات کیلئے منعقدہ امتحان میں شریک امیدواروں کی تعلیمی قابلیت اور سرویس وٹیج نشانات پرمبنی فہرست جاری کردی ہے

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) نے جمعہ کے روز تلنگانہ ویدیاودھناپریشد میں فزیوتھراپسٹ کی جائیدادو ں پر تقررات کیلئے منعقدہ امتحان میں شریک امیدواروں کی تعلیمی قابلیت اور سرویس وٹیج نشانات پرمبنی فہرست جاری کردی ہے
اوریہ فہرست کمیشن کی ویب سائٹ https://tspsc.gov.in پر دستیاب ہے۔
وٹیج نشانات پراعتراض داخل کرسکتے ہیں مگراس سلسلہ میں امیدوار و ں کو سرویس اور تعلیمی قابلیت کے اسناد کے ثبوت کے ساتھ 11تا13ستمبر 11 بجے دن تا5 بجے سہ پہرداخل کرناچاہئے۔