جرائم و حادثات
اے پی:لاری کی آٹوکو ٹکر۔8اسکولی طلبہ زخمی
آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں لاری کی آٹو کو ٹکر کے نتیجہ میں 8اسکولی طلبہ زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں لاری کی آٹو کو ٹکر کے نتیجہ میں 8اسکولی طلبہ زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ بدھ کی صبح کو اُس وقت پیش آیا جب بچوں کو اسکول چھوڑنے کیلئے جانے والے آٹو کو لاری نے ٹکر دے دی۔
اس ٹکر کے نتیجہ میں آٹو الٹ گیا جس کے نتیجہ میں طلبہ زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔