جرائم و حادثات

اے پی:رام نومی کی تقریب کے دوران مندر میں آگ لگ گئی

حیدرآباد: رام نومی کی تقریب کے دوران مندر میں آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: رام نومی کی تقریب کے دوران مندر میں آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع مغربی گوداوری کے دوا گاوں میں پیش آیا جہاں رام نومی کی تقریب کے سبب عوام کی بڑی تعداد جمع تھی۔

بتایاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ واقعہ پیش آیا تاہم اس میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی مندر میں درشن کے لئے آئے افراد میں سنسنی پھیل گئی اور کئی افراد اپنی جان بچانے کے لئے دوڑ پڑے۔

بعد ازاں اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اس واقعہ میں کسی کو بھی کوئی گزند نہ پہنچنے پر تمام نے راحت کی سانس لی۔

ذریعہ
یواین آئی