شمالی بھارت
مغربی بنگال میں تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع
مغربی بنگال لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی چار سیٹوں پر منگل کی صبح سات بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوگئی۔ جن چار سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے وہ ہیں مالدہ (شمالی)، مالدہ (جنوبی)، جنگی پور اور مرشد آباد۔

کولکتہ: مغربی بنگال لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی چار سیٹوں پر منگل کی صبح سات بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوگئی۔ جن چار سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے وہ ہیں مالدہ (شمالی)، مالدہ (جنوبی)، جنگی پور اور مرشد آباد۔
ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق، کل 73,37,651 ووٹر جن میں 26,12,395 خواتین اور 154 ٹرانس جینڈرز ہیں، انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج ان چار لوک سبھا سیٹوں پر 57 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔