حیدرآباد

حیدرآباد: محترمہ معراج سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

یہ ایوارڈ ڈاکٹر امبیڈکر یونیورسٹی میں منعقدہ پُراثر تقریب میں مہمان خصوصی ہز ہائینس نواب رونق یار جنگ نے عطا کرتے ہوئے محترمہ معراج سلطانہ کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: محترمہ معراج سلطانہ، صدر معلمہ گورنمنٹ پرائمری اسکول نواب صاحب کنٹہ۔ 1 بہادرپورہ منڈل، کو پروفیسر ڈاکٹر امرت راؤ ایجوکیشن سوسائٹی نے ورلڈ انوائرمنٹل آرگنائزیشن، ٹیاکس فلنگس انڈیا اور ایجوکیشن ورلڈ کے اشتراک سے 22 ستمبر کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
محترمہ رفعیہ سلطانہ کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

یہ ایوارڈ ڈاکٹر امبیڈکر یونیورسٹی میں منعقدہ پُراثر تقریب میں مہمان خصوصی ہز ہائینس نواب رونق یار جنگ نے عطا کرتے ہوئے محترمہ معراج سلطانہ کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محترمہ معراج سلطانہ کا دسمبر 1997 میں جی پی ایس دودھ باؤلی پر پہلا تقرر ہوا تھا۔

محترمہ معراج سلطانہ اساتذہ کی تنظیم پی آرٹی یو بہادرپورہ منڈل کی پریسیڈنٹ بھی ہیں۔ ایوارڈ ملنے پر ڈپٹی ای او بہادرپورہ پومیا نائیک کھولا، ڈپٹی آئی او ایس جناب محمد خلیل، اسکولی اسٹاف، اور اساتذہ انجمنوں کے قائدین نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔