حیدرآباد

تلنگانہ میں روزانہ اوسطاً 20 افراد کی سڑک حادثات میں ہلاکت:وزیرٹرانسپورٹ

پونم پربھاکر نے کہا”دسہرہ برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔ آئیے اس تہوار کے لیے عہد کریں کہ ہم ٹریفک قوانین پر عمل کریں گے، ہیلمٹ لگائیں گے اور سیٹ بیلٹ پہنیں گے۔شراب پی کر گاڑی نہیں چلائیں گے“۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے ریاست کے عوام کو دسہرہ کی مبارکبادپیش کی۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اور گاڑی چلانے والوں کو کئی ہدایات دیں۔ ملک بھر میں ہر سال اوسطاً ایک لاکھ 60 ہزار افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں روزانہ اوسطاً 20 افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں۔ پونم پربھاکر نے کہا”دسہرہ برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔ آئیے اس تہوار کے لیے عہد کریں کہ ہم ٹریفک قوانین پر عمل کریں گے، ہیلمٹ لگائیں گے اور سیٹ بیلٹ پہنیں گے۔شراب پی کر گاڑی نہیں چلائیں گے“۔