حیدرآباد

بیوی کو علاج کے بعد شوہر، کندھے پر اٹھا کرلے گیا، تلنگانہ میں واقعہ۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل ایم جی ایم اسپتال میں علاج کے بعد ایک ضعیف خاتون کو اس کے شوہر کے کندھے پر اٹھاکر لے جانے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل ایم جی ایم اسپتال میں علاج کے بعد ایک ضعیف خاتون کو اس کے شوہر کے کندھے پر اٹھاکر لے جانے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کی ضعیف خاتون جس کی شناخت لکشمی کے طور پر کی گئی ہے، کا گذشتہ سال نومبر میں آپریشن کرتے ہوئے اس کے تلوے کا کچھ حصہ نکال دیاگیا۔

اس کو ہر 15دن میں ایک مرتبہ پٹی بندھانے کیلئے اسپتال آنے کا مشورہ دیاگیا۔

اس خاتون کواس کاشوہر نرسمہا ایم جی ایم اسپتال لایاجہاں پر اس کے پیر پر پٹی باندھنے کے بعد اس کا شوہر اس کو درخت کے نیچے بٹھا کر کچھ کام سے گیا،درخت کے نیچے دھوپ آنے پر وہ بیوی کو اپنے کندھے پر بٹھا کر دوسری جگہ لے گیا۔

اسی دوران کسی نے اس کی ویڈیو لے لی جو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس نے کہاکہ اسپتال کے طبی اہلکاروں سے اس نے اسٹریچر فراہم کرنے کی خواہش نہیں کی۔

ذریعہ
یواین آئی