جرائم و حادثات
عطاپور مین روڈ پر نامعلوم نوجوان کے خطرناک اسٹنٹس
عطاپور مین روڈ پر نامعلوم نوجوان کی جانب سے خطرناک اسٹنٹ کیا گیا۔ ذرائع کے بموجب دوران رمضان شریف رات دیر گئے نوجوان لڑکے اپنی گاڑیوں پر اسٹنٹ کررہے ہیں جبکہ اسٹنٹ کرنا انتہائی خطرناک عمل ہے۔

حیدرآباد: عطاپور مین روڈ پر نامعلوم نوجوان کی جانب سے خطرناک اسٹنٹ کیا گیا۔ ذرائع کے بموجب دوران رمضان شریف رات دیر گئے نوجوان لڑکے اپنی گاڑیوں پر اسٹنٹ کررہے ہیں جبکہ اسٹنٹ کرنا انتہائی خطرناک عمل ہے۔
اس میں ان نوجوانوں کی جان بھی جاسکتی ہے اور وہ زخمی بھی ہوسکتے ہیں۔
والدین کی جانب سے نوجوانوں کو گاڑیاں دے کر چھوڑ دیا گیا ہے۔ والدین ان نوجوانوں کی حرکتوں سے باخبر نہیں ہوتے۔
پولیس تو کارروائی کرتی ہے۔ اگر کچھ ہوگیا تو سب سے پہلے ان نوجوانوں کے والدین اور رشتہ دار ہی پریشان ہوتے ہیں۔