آندھراپردیش

پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے ٹی ڈی پی کا اعلان

ٹی ڈی پی، پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گی۔ تلگودیشم پارٹی کے ارکان، اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔

امراوتی: تلگودیشم پارٹی نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ، پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گی۔ شیڈول کے مطابق عمارت کا افتتاح28مئی کو نئی دہلی میں مقرر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کے روز پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر منعقد شدنی تقریب کی صدارت بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
مرکز کے ظلم کے خلاف انسانی زنجیر احتجاج، لاکھوں افراد کی شرکت
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
ایودھیا میں رام مندر کا پران پرتشٹھان دوبارہ کیا جائے گا: شنکراچاریہ
راجیو گاندھی ڈے اینڈ نائٹ لیگ کی کل افتتاحی تقریب

 اس تقریب میں ٹی ڈی پی کے ایم پیز، اپوزیشن پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ ٹی ڈی پی، پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گی۔ تلگودیشم پارٹی کے ارکان، اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔

چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے چہارشنبہ کے روز، پارلیمنٹ کی نئی بلڈنگ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی توثیق کی تھی۔

 قبل ازیں کانگریس کے بشمول19 اپوزیشن جماعتوں نے نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔  ان جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بجائے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنا چاہئے۔