کھیل

ویسٹ انڈیز ٹسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان

اجنکیا رہانے دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان بن گئے ہیں۔ یہ پوزیشن بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں تک کے ایل راہل کے پاس تھی۔ مکیش کمار کو بھی پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ممبئی: روہت شرما کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اور تین ون ڈے میچوں کی ہندوستانی ٹیم کا جمعہ کو اعلان کیا گیا۔ چیتیشور پجارا کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے-

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
ٹیم میں توازن کے باعث سرفرا ز کو منتخب نہیں کیاگیا:سریدھرن
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
عثمان خواجہ، سیاہ پٹی پر آئی سی سی کے فیصلہ کو چالینج کریں گے
ویڈیو: پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر ویسٹ انڈین بولر کا منفرد جشن

 جب کہ ون ڈے انڈین پریمیئر لیگ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روتوراج گائیکواڈ، یشسوی جیسوال اور مکیش کمار کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب میڈیم پیسر محمد سمیع کو ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں ٹیموں میں جگہ نہیں مل سکی۔ سنجو سیمسن کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اجنکیا رہانے دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان بن گئے ہیں۔ یہ پوزیشن بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں تک کے ایل راہل کے پاس تھی۔ مکیش کمار کو بھی پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 نودیپ سینی فٹ ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے سمیع کے اخراج کی کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ انہیں کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے آرام دیا جائے گا۔

ہندستان کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلنے ہیں جس کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 جولائی تک ونڈسر پارک، ڈومینیکا میں کھیلے گی جبکہ دوسرا ٹیسٹ اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 جولائی تک کوئنز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔

 ہندوستانی ٹیم جاری دورے میں اپنا پہلا ون ڈے 27 جولائی سے کینسنگٹن اوول، بارباڈوس میں کھیلے گی جبکہ دوسرا ون ڈے کینسنگٹن اوول، بارباڈوس میں اور تیسرا ون ڈے یکم اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، رتوراج گائیکواڈ، وراٹ کوہلی، یشسوی جیسوال، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، اکشر پٹیل، محمد سراج، مکیش کمار، جے دیو انادکٹ، نودیپ سینی۔

ون ڈے ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، رتوراج گائیکواڑ، وراٹ کوہلی، سوریا کمار یادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان) شاردول ٹھاکر، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، یوجویندر چاہل، کلدیپ یادو، جے دیو انادکٹ، محمد سراج، عمران ملک، مکیش کمار۔

a3w
a3w