تلنگانہ
تلنگانہ: ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے 26 دروازے کھول دیے گئے: ویڈیو
22 دروازے 5 فٹ اور 4 گیٹ دس فٹ کھول کر پانی کو چھوڑاجارہا ہے۔

حیدرآباد: بالائی علاقوں میں بارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ناگرجناساگرپراجکٹ کی سطح میں اضافہ درج کیاگیا جس کے بعد اس پراجکٹ کے 26دروازے کھول کرپانی چھوڑاجارہا ہے۔
22 دروازے 5 فٹ اور 4 گیٹ دس فٹ کھول کر پانی کو چھوڑاجارہا ہے۔
ناگرجناساگر میں 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد 2لاکھ 69 ہزار کیوسک پانی چھوڑاگیا۔
ناگرجناساگر کی مکمل سطح 590 فٹ کے برخلاف 585.30 فٹ درج کی گئی ہے۔