تلنگانہ

تلنگانہ:زیادہ چارہ کھانے سے 63بکروں کی موت

بنیادی طور پر معلوم ہوا کہ بکروں کی موت زیادہ چارہ کھانے کی وجہ سے پورے جسم میں تیزاب پھیلنے سے ہوئی۔

حیدرآباد: زیادہ چارہ کھانے سے 63 بکرے تیزابیت کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ تلنگانہ کے منچریال ضلع کے ننور گاؤں کے ملیش اور کوموریا معمول کے مطابق 350 بکرے چروانے کیلئے لے گئے تاہم چرنے کے بعدکئی بکرے بے ہوش ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
اردو کی بقاء وقت کی اہم ضرورت، اسی میں ہماری تہذیب مضمر: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

انہوں نے فوری طورپر مویشیوں کے ڈاکٹر کو اس بات کی اطلاع دی۔

ڈاکٹرکے معائنہ تک 30بکروں کی موت ہوگئی تھی۔ مزید 33 بکروں کے طبی معائنہ کروانے کے بعد موت ہوگئی۔دیگربکروں کو دوائیں دی گئیں۔

بنیادی طور پر معلوم ہوا کہ بکروں کی موت زیادہ چارہ کھانے کی وجہ سے پورے جسم میں تیزاب پھیلنے سے ہوئی۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھان کی کٹائی ختم ہونے کی وجہ سے کھیتوں میں گھانس کی افزائش کو روکنے کے لیے اسپرے کی گئی دوا کے اثر سے ان بکروں کی موت ہوئیں۔