آندھراپردیش

آندھراپردیش کے سریکاکلم ضلع میں ریچھ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی

آندھراپردیش کے سریکاکلم ضلع میں ریچھ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے الی میرکاگاوں میں تین ریچھ گھومتے ہوئے نظرآئے جن کو دیکھ کرمقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سریکاکلم ضلع میں ریچھ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے الی میرکاگاوں میں تین ریچھ گھومتے ہوئے نظرآئے جن کو دیکھ کرمقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ یہ جنگلی جانور مقامی مندر کے پاس پہنچ گئے۔

چند دن قبل ایسے ہی ایک ریچھ نے مقامی افراد پر حملہ کیا تھا۔اس واقعہ میں بعض افرادشدید طورپر زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی افرادنے اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دیتے ہوئے ان جنگلی جانوروں کوپکڑتے ہوئے ان کو راحت فراہم کرنے کی خواہش کی۔

a3w
a3w