جرائم و حادثات

تلنگانہ: گلاس فیکٹری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے ابراہیم پٹنم میں رشب انڈسٹریز گلاس فیکٹری میں کل شب بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ابراہیم پٹنم میں رشب انڈسٹریز گلاس فیکٹری میں کل شب بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

شارٹ سرکٹ اس واقعہ کی اہم وجہ تھی۔

اس واقعہ کے نتیجہ میں فیکٹری جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔

کل شب پیش آئے اس واقعہ کے سبب آگ کے ساتھ بڑے پیمانہ پر کثیف دھواں بھی نظرآرہاتھا۔

اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرورہواہے۔

اس بات کی اطلاع فوری طورپر پولیس کو دی گئی جس نے فائربریگیڈ کے عہدیداروں کو اس خصوص میں چوکس کیا۔

فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابوپایا۔

اس واقعہ میں کسی کی موت نہ ہونے اور کسی کے بھی نہ جھلسنے پر تمام نے راحت کی سانس لی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔