جرائم و حادثات

تلنگانہ: نلہ ملہ جنگلاتی علاقہ میں اچانک آگ لگ گئی

تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے نلہ ملہ جنگلاتی علاقہ میں اچانک آگ لگ گئی جس سے قریب میں رہنے والے افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے نلہ ملہ جنگلاتی علاقہ میں اچانک آگ لگ گئی جس سے قریب میں رہنے والے افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی۔

متعلقہ خبریں
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

یہ واقعہ نلہ ملہ جنگلات کے دومل پیٹ منڈل میں پیش آیا۔یہ آگ کول پیٹ، پیلی بولو اور نکرلاپیٹ کے جنگلاتی علاقہ میں تیزی کے ساتھ پھیلتی چلی گئی۔

عہدیداروں کے مطابق تقریبا 50ہیکٹرس پر یہ آگ دیکھی گئی جس نے جنگل کے درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس غیر متوقع واقعہ کی اطلاع وزیر جنگلات کونڈاسریکھاکو دی گئی جنہوں نے عہدیداروں سے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کی اور ان کو مناسب ہدایات بھی دیں۔

انہوں نے کہاکہ آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور مستقبل میں اس طرح کے واقعہ کو روکنے کیلئے مساعی کی جائے۔