تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک

اس حادثہ میں موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھی جانکماں سڑک پر گر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔موٹر سائیکل چلانے والا اور خاتون کا نواسہ بھی زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر بھدراچلم ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع کے گوتمی پورم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

مقامی افراد کے مطابق، 51 سالہ جانکماں جو بورگمپاڈو کی قبائلی اقامتی گرلز اسکول میں باورچی کے طور پر کام کرتی تھیں اپنے رشتہ دار کے ساتھ موٹر سائیکل پر اسکول جا رہی تھی۔جب وہ گوتمی پورم کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

اس حادثہ میں موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھی جانکماں سڑک پر گر موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔موٹر سائیکل چلانے والا اور خاتون کا نواسہ بھی زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر بھدراچلم ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔

جانکماں کا تعلق ریاست آندھرا پردیش کے وررام چندرپورم منڈل سے تھا، تاہم وہ ملازمت کے سلسلے میں بورگمپاڈو میں مقیم تھی۔

اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھدراچلم ایریا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ورثا کی شکایت پر بورگمپاڈو پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔