تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی الیکشن، اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ انتخابی عمل کا آغاز

تمام اسمبلی حلقوں میں ریٹرننگ آفیسرس کے دفاتر میں پرچہ نامزدگیا ں 10 نومبر تک ایام کار میں 11 بجے دن سے3بجے سہ پہر تک وصول کی جائیں گی۔13نومبر کو نازدگیوں کی جانچ پڑتال(تنقیح) کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کا عمل جمعہ کے روز گزٹ اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ شروع ہوچکا ہے۔ اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ119 رکنی اسمبلی کے انتخابات کیلئے30 نومبر کو منعقد شدنی رائے دہی کیلئے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
ٹمریز میں داخلے، آن لائن درخواستوں کیلئے اعلامیہ جاری
شاہ رخ خان کی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی

 الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے اعلامیہ شائع کرتے ہوئے انتخابات کے مختلف مراحل کے پروگرام کو قطعیت دی ہے۔ تمام  حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرس (آر او) نے فام نمبر۔1 جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (اے آر او) پرچہ نازدگیاں کو قبول کرے گا اور دفتر ریٹرننگ آفیسرس میں نامزدگیوں کے ادخال کے قیام اور دیگر تفصیلات جاری کئے ہیں۔

 تمام اسمبلی حلقوں میں ریٹرننگ آفیسرس کے دفاتر میں پرچہ نامزدگیا ں 10 نومبر تک ایام کار میں 11 بجے دن سے3بجے سہ پہر تک وصول کی جائیں گی۔13نومبر کو نازدگیوں کی جانچ پڑتال(تنقیح) کی جائے گی اور نامزدگیوں کو واپس لینے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ ریاست بھر میں 30 نومبر کو رائے دہی ہوگی اور 3 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج جاری کئے جائیں گے۔

 دریں اتنا چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا کہ تمام ریٹرننگ آفیسرس کے دفتر میں پرچہ نامزدگیوں کوق بول کرنے کیلئے مناسب انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے جاری کردہ احکام کے مطابق ہر امیدوار کو پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے وقت ریٹرننگ آفیسرس کے دفتر کے اطراف100 میٹر کے احاطہ میں صرف تین گاڑیوں کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت رہے گی۔

جبکہ امیدوار کے بشمول5 افراد کو ریٹرننگ آفیسر کے چیمبر میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ہر امیدوار کو فارم26 میں حلف نامہ میں مجرمانہ پس منظر کے مقدمات، اثاثوں، واجبات اور تعلیمی قابلیت کی تفصیلات افشا کرنا لازمی رہے گا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے کم سے کم ایک دن امیدوار کو انتخابی مصارف کیلئے رقمی لین دین کیلئے ایک علیحدہ بینک اکاونٹ کھولنا ہوگا۔

 یہ اکاونٹ، ریاست کے کسی بھی مقام کے بینک میں کھولا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پورٹل سویدھا کے ذریعہ آن لائن نامزدگیوں کے ادخال کی بھی سہولت دستیاب ہے مگر دستخط شدہ اُس کی ہارڈ کاپی دفتر ریٹرننگ آفیسر میں داخل کرنا ہوگا۔

ریٹرننگ آفیسرس روز آنہ 3بجے سہ پہر داخل کردہ پرچہ نامزدگیوں کی فہرست جار کریں گے۔ داخل کردہ پرچہ نامزدگی اور حلف نامہ کی نقولات ریٹرننگ آفیسرس کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کی جائیں گی۔