قومی

مسافروں سے بھرا ایرانڈیا کا طیارہ ٹیک آف کے چند لحموں بعد گر کر تباہ ہوگیا

طیارے میں سوار مسافروں میں 169 ہندوستانی شہری، 53 برطانوی، سات پرتگالی شہری اور ایک کینیڈین شہری شامل ہے۔ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کا نام بھی مسافروں کی فہرست میں شامل ہے۔

احمد آباد: ایئر انڈیا کا ایک ڈریم لائنر بوئنگ 787 طیارہ جمعرات کی دوپہر احمد آباد سے لندن کے لیے ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 230 مسافر، دو پائلٹ اور عملے کے 10 دیگر ارکان سوار تھے۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
ایر انڈیا نے اسرائیل کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
ایرانڈیا پر 10لاکھ روپے جرمانہ
ایرانڈیا نے تل ابیب سے اپنے ارکان عملہ کو بحفاظت نکال لیا
ایرانڈیا کی کایا پلٹنے کی کوششیں جاری


طیارے میں سوار مسافروں میں 169 ہندوستانی شہری، 53 برطانوی، سات پرتگالی شہری اور ایک کینیڈین شہری شامل ہے۔ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کا نام بھی مسافروں کی فہرست میں شامل ہے۔


احمد آباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے بعد ہوائی اڈے سے تمام فلائٹ آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر 171 نے احمد آباد سے لندن کے گیٹوک ہوائی اڈے کے لیے دوپہر 01:39 بجے ٹیک آف کیا۔


ایئر انڈیا نے معلومات فراہم کرنے کے لیے ہاٹ لائن نمبر 18005691444 قائم کیا ہے۔


طیارے کے رن وے سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد پائلٹ نے احمد آباد کے ایئر ٹریفک کنٹرول روم کو اس بحران سے آگاہ کیا اور پھر اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ٹیک آف کے فوراً بعد طیارہ ہوائی اڈے کے باہر میگھنی نگر کے رہائشی علاقے میں ایک اسپتال کے قریب گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس کے بعد سیاہ دھواں اٹھ رہا تھا۔


یہ طیارہ 2016 میں ایئر لائن کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔


موصولہ اطلاع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور پولیس دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ مرکز کی طرف سے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئی ہیں۔


وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سے اس حادثے کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔
ایئر انڈیا کے چیئرمین این چندر شیکھر نے کہا کہ ایئر لائنز نے مسافروں کے اہل خانہ کی مدد کے لیے خصوصی معلوماتی مراکز قائم کیے ہیں۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو سے فون پر بات کی۔