کھیل
سابق اسپنر سعید اجمل نے عمرہ ادا کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
سعید اجمل نے اہلِ خانہ کے ہمراہ احرام پہنے ہوئے خانہ کعبہ کے نزدیک سے اپنی تصویر سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی۔ اس سے قبل انہوں نے 25 ستمبر کو مسجد نبویﷺ سے بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔
سعید اجمل کو ان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک اور پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی افراد خاندان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔