حیدرآباد

تلنگانہ اسمبلی نے پیر کو 16 گھنٹے سے زیادہ کے میراتھن اجلاس کا ریکارڈ قائم کیا

حکمراں اور اپوزیشن دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے دن بھر اسمبلی میں اپنی پارٹیوں کی نمائندگی باری باری کی۔ایوان میں تقریباً 19 مطالبات پر بحث کی گئی اور انہیں منظور کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی نے پیر کو 16 گھنٹے سے زیادہ کے میراتھن اجلاس کا ریکارڈ قائم کیا۔سالانہ ریاستی بجٹ پر بحث، جو پیر کی صبح 10 بجے شروع ہوئی، منگل کی صبح 2.15 بجے تک جاری رہی۔ ریاست کی تشکیل کے بعد، یہ ریاستی اسمبلی کا سب سے لمبا کام کا دن کہا جاتا ہے جس میں پچھلا بی آر ایس حکومت کے دوران 10 گھنٹے سے زیادہ کا دن تھا۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
تلنگانہ کی مالی حالت پر اسمبلی میں بحث متوقع
بی جے پی ارکان اسمبلی نے امبیڈکر کے مجسمہ کو گنگاجل سے دھویا

حکمراں اور اپوزیشن دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے دن بھر اسمبلی میں اپنی پارٹیوں کی نمائندگی باری باری کی۔ایوان میں تقریباً 19 مطالبات پر بحث کی گئی اور انہیں منظور کیاگیا۔تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان نے طویل بحث میں حصہ لیا جس میں حکمران اور اپوزیشن بنچوں کے درمیان گرما گرم مباحث ہوئے۔

انہوں نے بجلی کی خریداری معاہدوں، آبپاشی پروجیکٹوں،اثاثوں اور قرضوں کی تقسیم پر طویل مباحث میں حصہ لیا۔نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا نے تقریباً 12.30 بجے ایم ایل ایز کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل کا جواب دینا شروع کیا اور تقریباً 2.15 بجے انہوں نے اپنے جوابات کو ختم کیا۔

a3w
a3w