تلنگانہ
تلنگانہ: ٹپر کی ٹکر سے بائیک سوار ہلاک
ا س حادثہ میں بائیک سوارہلاک ہوگیا۔مہلوک کی شناخت 36سالہ روی تیجا کے طورپر کی گئی ہے جو ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگا ریڈی کے آر سی پورم میں جمعرات کی صبح نیشنل ہائی وے 65 پر ایک ٹپر نے بائیک کو ٹکر دے دی۔
ا س حادثہ میں بائیک سوارہلاک ہوگیا۔مہلوک کی شناخت 36سالہ روی تیجا کے طورپر کی گئی ہے جو ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا تھا۔
وہ پٹن چرو انڈسٹریل ایریا میں ا پنے کام کے مقام پر جا رہا تھا کہ بے قابو ٹپر نے اس کی بائیک کوٹکر دے دی۔
حادثہ کے بعد ٹپر ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن دیگر راہگیروں نے اس کا پیچھا کر کے گاڑی کو روک دیا۔