قومی

بی ایس ایف کے جوانوں نے سانبہ سیکٹر میں سات دہشت گردوں کو کیا ہلاک

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ سرویلنس گرڈ کو دہشت گردوں کے سانبہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کرنے کی اطلاع ملی تھی۔

نئی دہلی: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے جمعرات کی رات جموں فرنٹیئر کے سانبہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کرنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ سرویلنس گرڈ کو دہشت گردوں کے سانبہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کرنے کی اطلاع ملی تھی۔

پاکستان رینجرز دھاندھار پوسٹ سے فائرنگ کر کے دہشت گردوں کو کور فراہم کر رہے تھے۔

چوکس بی ایس ایف جوانوں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور پاک پوسٹ دھاندھر کو بڑا نقصان پہنچایا۔

بی ایس ایف نے پاکستانی پوسٹ کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
کپواڑہ میں 2 دہشت گرد ہلاک
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت