جرائم و حادثات
تلنگانہ:کتابوں کیلئے رقم نہ دینے پر لڑکے کی خودکشی
کتابوں کیلئے رقم نہ دینے پر ایک 11سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں پیش آیا۔
حیدرآباد: کتابوں کیلئے رقم نہ دینے پر ایک 11سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق بینڈاپالم گاوں سے تعلق رکھنے والے سُدی بابونامی لڑکے کو والدین نے کتابیں خریدنے کیلئے رقم نہیں دی جس پر مایوسی کے عالم میں اس نے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔