جرائم و حادثات

تلنگانہ:منشیات کا استعمال کرنے کے بعد لڑکوں کا مقامی افراد پر حملہ

منشیات کے استعمال کے بعد چار نابالغ لڑکوں نے تلنگانہ کے جگتیال ٹاون میں ہنگامہ آرائی کی۔

حیدرآباد: منشیات کے استعمال کے بعد چار نابالغ لڑکوں نے تلنگانہ کے جگتیال ٹاون میں ہنگامہ آرائی کی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

ایک دوسرے پر حملہ کے علاوہ ان لڑکوں نے مقامی افراد پر سنگباری کی جنہوں نے ان کو بچانے کی کوشش کی تھی۔

مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع چائلڈویلفیرعہدیداروں کو 1098ڈائل کرتے ہوئے دی جس کے بعد یہ عہدیدار وہاں پہنچے۔

ان عہدیداروں کو دیکھ کر تین لڑکے ودیانگر بائی پاس کی سمت فرارہوگئے جبکہ ایک لڑکے نے ان پر پتھروں سے حملہ کیاتاہم بالاخر اس لڑکے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی جس کو کریم نگر کے رسکیوہوم منتقل کردیاگیا۔