تلنگانہ

تلنگانہ بجٹ میں کھیلوں کے لئے 100کروڑروپئے کا اضافہ

تلنگانہ میں کھیلوں کے لئے سالانہ بجٹ میں 100 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، تلنگانہ اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ میں یہ اضافہ کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کھیلوں کے لئے سالانہ بجٹ میں 100 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، تلنگانہ اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ میں یہ اضافہ کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کلواکنٹلہ کویتا کی مثالی انسانی ہمدردی، ایمس کی سہولتوں اور ٹرپل آر متاثرین کے مسائل پر سخت سوالات
ریونت ریڈی حکومت اقلیتوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام: مسلم اقلیتی ریزرویشن پوراٹا سمیتی
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس سال کھیلوں کے لیے 465 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو کہ پچھلے سال کے بجٹ سے 100 کروڑ روپئے زیادہ ہیں۔

کھیلوں سے وابستہ افراد نے اس بجٹ کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت اس فنڈ کو کھیلوں کے ہمہ جہتی فروغ کے لیے مؤثر طریقہ سے استعمال کرے گی۔

اسپورٹس اتھارٹی آف تلنگانہ اسٹیٹ کے چیئرمین شیوا سینا ریڈی نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ کھیلوں کو ایک بڑی تحریک ملے گی۔