تلنگانہ

تلنگانہ: بس چلانے میں تاخیر، ڈرائیور پر مسافرکا حملہ۔ویڈیو وائرل،ملزم کے خلاف معاملہ درج

بس چلانے میں تاخیر پر آرٹی سی بس ڈرائیور پر مسافرنے حملہ کردیا۔

حیدرآباد: بس چلانے میں تاخیر پر آرٹی سی بس ڈرائیور پر مسافرنے حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کا سالانہ اجلاس: ایمان کی حفاظت اور مکاتب کے نظام پر زور
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع

اس واقعہ کے خلاف تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے بس ڈپو میں بسوں کو روک دیاگیا۔ حملہ کے اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیاجس کے بعد پولیس نے ڈرائیور کی شکایت پر نوازنامی مسافر کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

اس بس ڈرائیور کی شناخت راملو کے طورپر کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس نوجوان نے بس چلانے میں تاخیر کی وجہ دریافت کی جس پر بس ڈرائیور نے اس سے کہاکہ چونکہ وہ اورکنڈکٹر کھانا کھارہے ہیں اسی لئے پانچ منٹ میں بس چلائی جائے گی۔

https://twitter.com/GemsOfKCR/status/1782302760735768908

اس پر برہم نوجوان نے ڈرائیور راملو پر حملہ کردیاجس کے بعد ڈرائیور نے اس خصوص میں وقارآبادپولیس اسٹیشن میں نوجوان کے خلاف شکایت درج کروائی۔پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔

اسی دوران نوجوان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پرائیویٹ بسوں کو روک کراحتجاج کیاگیاجس کے نتیجہ میں صبح ہی سے پرگی۔وقارآباد، حیدرآباد جانے والی بسیں ڈپوز تک ہی محدود رہیں۔