تلنگانہ
تلنگانہ: ضلع محبوب نگر کے بعض مقامات پر چڈی گینگ کا خوف
ذرائع کے مطابق اسی کالونی میں چاردن پہلے اسی طرح کی واردات کی اطلاع ہے جس میں چڈی گینگ کے ارکان نے سونا اور نقد رقم کی چوری کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے بعض مقامات پر چڈی گینگ کے ارکان نظرآنے کے بعد عوام میں خوف پایاجاتا ہے۔
اطلاعات میں اس خصوص میں نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیاگیا ہے کہ چڈی گینگ کے ارکان نے برنداون کالونی میں ایک مکان میں لوٹ کی کوشش کی۔
اس واردات کے مناظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسی کالونی میں چاردن پہلے اسی طرح کی واردات کی اطلاع ہے جس میں چڈی گینگ کے ارکان نے سونا اور نقد رقم کی چوری کرلی۔
اس طرح کے واقعات سے مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے۔ پولیس نے شکایات ملنے کے بعد جانچ شروع کردی۔