تلنگانہ
وزیراعلی تلنگانہ کی پارلیمنٹ میں اشونی ویشنوسے ملاقات،تلنگانہ رائزنگ سمٹ میں شرکت کیلئے مدعوکیا
یہ سمٹ 8 اور 9 دسمبر کو بھارت فیوچر سٹی، حیدرآباد میں منعقد ہونے والی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیرکوسمٹ میں پیش کئے جانے والے مجوزہ ویژن ڈاکومنٹ کے بارے میں بھی تفصیلات سے واقف کروایا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے بدھ کو پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ووزیر ریلوے اشونی ویشنو سے ملاقات کی اور انہیں تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
یہ سمٹ 8 اور 9 دسمبر کو بھارت فیوچر سٹی، حیدرآباد میں منعقد ہونے والی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیرکوسمٹ میں پیش کئے جانے والے مجوزہ ویژن ڈاکومنٹ کے بارے میں بھی تفصیلات سے واقف کروایا۔
اس موقع پر نائب وزیراعلی ملو بھٹی وکرامارکا اور اراکین پارلیمنٹ ڈاکٹر ملو روی، کے رگھوویر ریڈی، سریش شٹکار، سی کرن کمار ریڈی، ڈاکٹر کڈیم کاویا، گڈم وامشی کرشنا اور ایم انیل کمار یادو بھی موجود تھے۔