تلنگانہ
وزیراعلی تلنگانہ نے کے ٹی راما راؤ کو سالگرہ کی مبارکباد دی
انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر ہمیشہ عوامی خدمت میں مصروف رہیں اور ریاست کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔
حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے بی آر ایس کے کارگزارصدر کے ٹی راما راؤ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر ہمیشہ عوامی خدمت میں مصروف رہیں اور ریاست کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔
ساتھ ہی اُن کی صحت و عمر درازی کے لیے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔یہ پیغام تلنگانہ سی ایم او کے سرکاری "ایکس” اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا۔
دوسری جانب کے ٹی آر کو ان کی بہن اور بی آر ایس رکن کونسل کویتا نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ایکس پر کویتا نے اپنے بھائی کو مبارکبادی کا پیغام پوسٹ کیا۔