تلنگانہ
وزیراعلی تلنگانہ کی سالگرہ، وزیراعظم اورمرکزی وزیربنڈی سنجے کی مبارکباد
انہوں نے بھی اپنے ایکس اکاونٹ سے کئے گئے ایک پوسٹ میں وزیراعلی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اورتلنگانہ کے عوام کے لئے خدمات میں صحت اور طویل عمری کیلئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی کی سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم نریندرمودی اورمرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے نے مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے ایکس (سابق ٹوئیٹر) پر اپنے پوسٹ میں وزیراعلی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور صحت مندی کے ساتھ طویل عمری کیلئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔
دوسری طرف مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے نے بھی وزیراعلی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے بھی اپنے ایکس اکاونٹ سے کئے گئے ایک پوسٹ میں وزیراعلی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اورتلنگانہ کے عوام کے لئے خدمات میں صحت اور طویل عمری کیلئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔