تلنگانہ

تلنگانہ کا شہری دبئی ائر پورٹ پر گرفتار، غیر قانونی لین دین کا الزام

تلنگانہ کے ایک شہری  کو متحدہ عرب امارات میں گرفتار کیا گیا اور اسے ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی، اس کے ساتھ ساتھ اس پر 9,900 درہم کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

تلنگانہ کے ایک شہری  کو متحدہ عرب امارات میں گرفتار کیا گیا اور اسے ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی، اس کے ساتھ ساتھ اس پر 9,900 درہم کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
عرب شاعرڈاکٹر زبیر فاروق العرشی کی کتاب کی رسم اجرا
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
جمعیۃ علماء ہند ضلع جگتیال کا گستاخ رسول نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
آسٹریلیا میں تلنگانہ کا ایک شخص مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا

ذرائع کے مطابق کڈا ملیش جو جگتیال کا رہائشی بتا یا جاتا ہے اس کے خلاف یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی لین دین میں ملوث تھا۔ تاہم ملیش نے حکام کو بتایا کہ اس کا اکاؤنٹ اس کی رضامندی کے بغیر استعمال کیا گیا تھا اور وہ کسی بھی طرح سے اس جعلی لین دین میں ملوث نہیں تھا۔

کدا ملیش نامی یہ کارکن،رائس الخیمہ میں مہمان نوازی کے ادارے میں کلینر کے طور پر ملازم تھا۔ جب وہ 10 فروری 2025 کو وطن واپس آرہا تھا تو اسے دبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن پر روک دیا گیا جہاں اسے سفری پابندی کے باعث حراست میں لے لیا گیا۔

ملیش کو پولیس اسٹیشن اورعدالت میں یہ بتایا گیا کہ اس کا بینک اکاؤنٹ غیر قانونی لین دین کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ تاہم ملیش نے حکام کو مطلع کیا کہ اس نے خود اس طرح کا لین دین نہیں کیا اور اس کا بینک اکاؤنٹ اس کی رضامندی کے بغیر استعمال کیا گیا۔

ملیش کی بیوی، کڈا سریتا، جو جگتیال ضلع کے گاوں گولاپلی سے تعلق رکھتی ہے، 22 جولائی کو حیدرآباد کے پرجا بھون میں عہدیداروں سے رابطہ کیا اور ان سے مدد کی اپیل کی۔

ان کی اہلیہ نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں اپنے شوہر کے لیے مدد کی درخواست کی گئی تھی تاکہ وہ قانونی مدد حاصل کر سکے اور بحفاظت گھر واپس آ سکے۔

ملیش کے خاندان نے این آر آئی ایڈوائزری کمیٹی کے وائس چیرمین مندھا بھیم ریڈی کو نمائندگی سونپی اور تلنگانہ کی ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے شوہر کا معاملہ اٹھائے۔