تلنگانہ
تلنگانہ: دسویں جماعت کے طالب علم کی خودکشی
واقعہ کی اطلاع کے بعد طالب علم کے رشتہ داروں نے اسکول کے گیٹ کے سامنے لاش کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے ترور ٹاؤن میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول کے ہاسٹل میں پیر کی شب دسویں جماعت کے طالب علم وینکٹا چیتنیا نے مبینہ طور پر چوہا مارنے کی دوا پی کر خودکشی کر لی۔
واقعہ کی اطلاع کے بعد طالب علم کے رشتہ داروں نے اسکول کے گیٹ کے سامنے لاش کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کیا۔ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔