تلنگانہ

نامزد عہدوں کو پُرکرنے پر تلنگانہ کی کانگریس حکومت کی توجہ

تلنگانہ کی برسراقتدار کانگریس حکومت نے نامزد عہدوں کو پُرکرنے پرتوجہ مرکوز کردی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی برسراقتدار کانگریس حکومت نے نامزد عہدوں کو پُرکرنے پرتوجہ مرکوز کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد

اسمبلی انتخابات کے موقع پراے آئی سی سی کے بشمول ریاستی کوارڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے مختلف لیڈروں سے کی گئی یقین دہانی کے مطابق انتخابات میں سخت محنت کے ساتھ کام کرنے والے تمام لیڈروں کونامزد عہدے دینے کیلئے مساعی شروع کردی گئی ہے۔

اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ سے محروم لیڈروں اور پارٹی کی کامیابی کے لئے کام کرنے والے لیڈروں کو نامزد عہدوں کے معاملہ میں اولین ترجیح دینے کا ریاستی قیادت نے فیصلہ کیا ہے۔

اس معاملہ کواے آئی سی سی سے واضح طورپر اٹھایاگیا ہے۔اب تک تین اے آئی سی سی انچارج سکریٹریزکی جانب سے اس سلسلہ میں فہرست حوالے کی گئی۔

صدرپی سی سی و وزیراعلی ریونت ریڈی نے بھی ایک فہرست تیار کی ہے۔50سے زائد نامزد عہدوں کے ہونے پر ان تمام کو ایک ساتھ پُرکرنے یا پھر مرحلہ وار طورپر ان کو پُرکرنے کے مسئلہ پرہائی کمان تذبذب کی شکار ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے موقع پر ان نامزد عہدوں کا اثر ان انتخابات میں ہونے کے پیش نظرچوکسی اختیار کی جارہی ہے۔پارٹی کے لیڈروں کو تین زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے سماجی توازن کوبرقراررکھتے ہوئے فہرست تیار کی جارہی ہے۔

پارٹی کا ماننا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ سے محروم لیڈروں کو نامزد عہدے دینے سے وہ لوک سبھا انتخابات میں پُرجوش ہوکر پارٹی کے لئے کام کریں گے۔صرف چند عہدوں کو ہی پُرکرنے سے بعض لیڈروں میں مخالفت اور ناراضگی ہوسکتی ہے۔

اسی کے پیش نظرریاستی قیادت اس مسئلہ پر تفصیلی طورپر غورکررہی ہے۔وقف بورڈ چیرمین، فائنانس کمیشن چیرمین کے عہدوں کو پہلے ہی پُرکردیاگیا ہے۔بعض افراد کا کہنا ہے کہ حکومت ایک ایک کرکے ان عہدوں کو پُرکرے گی۔

آرٹی سی، مہیلا کمیشن،رعیتو بندھو سمیتی،سیاحت، فشریز کواپریٹیو،ڈیری ڈیولپمنٹ،بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن،فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن جیسے50 اہم عہدوں کے بشمول ٹمپل ٹرسٹ بورڈ کے صدرنشین،مارکٹ یارڈ چیرمین جیسے مختلف طرح کے نامزد عہدوں کو پُرکیاجائے گا۔نامزد عہدوں کو پُرکرنے کے مسئلہ پر الزامات اور ناراضگی کو روکنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔