جرائم و حادثات
تلنگانہ:خاندانی جھگڑوں کے سبب کانسٹیبل نے خودکشی کرلی
خاندانی جھگڑوں کے سبب کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: خاندانی جھگڑوں کے سبب کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق اے آرکانسٹیبل 41سالہ سائیدولو نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔بتایاجاتا ہے کہ معاشی مسائل پر اس کاجھگڑا اس کی بیوی سے ہوا کرتاتھا۔
ایک ایسے ہی جھگڑے کے بعد اس کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی۔اس کے بعد سے وہ مایوسی کے عالم میں تھا۔
اس نے کھیتوں کے قریب درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔سائیدولو ایڈیشنل ایس پی ناگیشورراو کے ڈرائیور کے طورپر کام کرتا تھا۔