تلنگانہ

تلنگانہ: ڈی سی اے کا چھاپہ، غیرقانونی دوائیں ضبط

ڈی سی اے تلنگانہ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی دفعات کے مطابق ادویات کی ذخیرہ اندوزی اور فروخت کے لیے ڈرگ لائسنس جاری کرتا ہے۔

حیدرآباد: ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن(ڈی سی اے)، تلنگانہ نے ونپرتی ضلع کے جنگامائی پلی گاوں میں ایک کلینک پر چھاپہ مارا اور 1.5 لاکھ روپئے کی دوائیں ضبط کیں۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

یہ دوائیں غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے رکھی گئی تھیں۔چھاپہ کے دوران، ڈی سی اے کی ٹیموں نے تقریباً 42 اقسام کی ادویات ضبط کیں جن میں اینٹی بائیوٹکس دوائیں شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے رکھی گئی تھیں۔

ڈی سی اے تلنگانہ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی دفعات کے مطابق ادویات کی ذخیرہ اندوزی اور فروخت کے لیے ڈرگ لائسنس جاری کرتا ہے۔

ڈرگ لائسنس کے بغیر دوائیں فروخت کرنے کے لیے ذخیرہ کرنا ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے، جس کی سزا پانچ سال تک ہے۔

عوام ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن، تلنگانہ ٹول فری کے ذریعہ، رہائشی، تجارتی، یا صنعتی علاقوں میں دواوں سے متعلق کسی بھی مشتبہ مینوفیکچرنگ سرگرمی کی اطلاع دے سکتے ہیں، بشمول نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادوں کے ساتھ ساتھ ادویات سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی دوسری شکایت کی اطلاع فون نمبر1800-599-6969 دی جاسکتی ہے۔