تلنگانہ

تلنگانہ: دہلی پبلک اسکول کی بس کو آگ لگ گیی

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے گاڑی کو روکا اور مقامی افراد کی مدد سے تمام بچوں کو بحفاظت بس سے باہر نکال دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے امین پور بلدیہ حدود میں واقع کِستاریڈی پیٹ گاؤں میں جمعرات کی صبح دہلی پبلک اسکول کی بس میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی پبلک اسکول کو دوسری بار بم کی دھمکی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

خوش قسمتی سے تمام طلبہ وقت پر بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے گاڑی کو روکا اور مقامی افراد کی مدد سے تمام بچوں کو بحفاظت بس سے باہر نکال دیا۔

مقامی افراد نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور فائر بریگیڈ کے پہنچنے تک پانی ڈال کر شعلوں کو محدود کرنے کی کوشش کی۔

بعد ازاں فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر مکمل قابو پالیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔