حیدرآباد

تلنگانہ ترقی کی کہانی کا ابھی آغاز، پکچر ابھی باقی ہے: کے ٹی آر

تلنگانہ کی صنعتی ترقی کے متعلق سالانہ رپورٹ آج جاری کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاست میں 35,581 ایکڑ اراضی پر109 انڈسٹریل پارکس قائم کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ ترقی کی کہانی کا ابھی آغاز ہوا ہے۔ ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔ ہم نے قیام تلنگانہ کے صرف9 سال دیکھے ہیں اور دسویں سال میں داخل ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

 اب تک جو ہوا وہ صرف آغاز ہے۔ ابھی قابل رشک ترقی کا حقیقی منظر دیکھنا باقی ہے۔ تلنگانہ کی صنعتی ترقی کے متعلق سالانہ رپورٹ آج جاری کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاست میں 35,581 ایکڑ اراضی پر109 انڈسٹریل پارکس قائم کئے گئے ہیں۔

 3680 صنعتی یونٹس کو7806 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے۔ ان یونٹس میں 63,125 کروڑ روپے سرمایہ مشغول کئے جانے کی توقع ہے اور لاکھوں افراد کو راست اور بلواستہ روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حکومت قومی اور بین لاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کو ریاست میں سرمایہ مشغول کرنے کیلئے راغب کرنے کی پابند عہد ہے۔ ہمارا احساس ہے کہ بین لاقوامی کمپنیوں کے ریاست میں داخلہ سے جہاں ریاست کی ترقی ہوگی وہیں مقامی عوام کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے اور معیار زندگی میں بھی بہتری آئیے گی۔