بھارتسوشیل میڈیا

اسٹوری بک و میٹا ورس میں لائبریری قائم کرنے 3 کروڑ روپے اکٹھا

یٰسین عمارکے 3 کروڑروپے جمع کرنے کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔ انھوں نے کتاب لکھی اور اپنے احباب اور کلائنٹس کو سرمایہ لگانے کے لیے کہا اور 300 کتابیں چھاپیں اور پھر اس کی چھپائی روک دی۔

نئی دہلی: یٰسین عمار‘جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم 22 سالہ سافٹ ویر انجینئر ہیں اور جامعہ ای سیل میں یو پی آئی کو کرپٹو سے جوڑنے کی فائن ٹیک اسٹارٹ اپ سوپے کے فاؤنڈربھی ہیں۔

انھوں نے 1838 میں متعارف ہونے والے مورس کوڈ میں جو کہ ڈیش اور نقطوں پر مشتمل ایک کمیو نیکیشن میڈیم ہے ”دی سالٹیڈ“ نام کی کتاب لکھی ہے۔

واضح ہوکہ ٹیلی گراف کے ایک بنیاد گزار سموئل مورس کے نام پر ہی مورس کوڈ نام رکھا گیا ہے۔

یٰسین عمارکے 3 کروڑروپے جمع کرنے کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔ انھوں نے کتاب لکھی اور اپنے احباب اور کلائنٹس کو سرمایہ لگانے کے لیے کہا اور 300 کتابیں چھاپیں اور پھر اس کی چھپائی روک دی۔

بعد میں ان کے پاس ایک سرمایہ کار کا فون آیا کہ اسے سالٹیڈ کتاب پسند آئی اور وہ اس میں سرمایہ لگانا چاہتاہے۔