تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات: دوسرے دن پرچہ نامزدگیوں کا عمل جاری

گزشتہ روز پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے آغاز کے پہلے دن 100 پرچہ نامزدگیاں مختلف حلقوں میں داخل کی گئیں۔ ان میں کانگریس کے 8 اور بی جے پی کے 7 امیدوار شامل ہیں جنہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے تمام اسمبلی حلقوں میں آج دوسرے دن پرچہ نامزدگیوں کا عمل جاری ہے۔ اہم شخصیات میں اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے بانسواڑہ حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس ایم ایل ایز کو غیر ملکی دورہ میں مصروف رکھنے کا منصوبہ
روہت-یشسوی کی ڈبل سنچری، ہندوستان کو 162 رن کی برتری
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب
شیوسینا میں پھوٹ‘ اسپیکر کا 10 جنوری کو فیصلہ
ایوان میں 3سابق ارکان اسمبلی کوخراج

کانگریس امیدوار بی منوہر ریڈی نے وقارآباد ضلع کے تانڈور سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ آزاد امیدواروں نے کئی مقامات سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کریم نگر میں کل اور آج ایک بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے آغاز کے پہلے دن 100 پرچہ نامزدگیاں مختلف حلقوں میں داخل کی گئیں۔ ان میں کانگریس کے 8 اور بی جے پی کے 7 امیدوار شامل ہیں جنہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

پرچہ نامزدگی داخل کرنے والوں کی اکثریت آزاد امیدواروں کی ہے۔ 119رکنی اسمبلی کے انتخابات جاریہ ماہ کی 30 تاریخ کو ہوں گے۔ پرچہ نامزدگیوں کی وصولی کام کے دنوں کے دوران 11 بجے دن تک 3بجے سہ پہر ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر میں کی جارہی ہے۔ پرچہ نامزدگیوں کی جانچ اِس ماہ کی 13 تاریخ کو کی جائے گی۔