جرائم و حادثات

تلنگانہ:رشوت لیتے ہوئے آبکاری انسپکٹر پکڑاگیا

آبکاری کے سرکل انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیاگیا۔

حیدرآباد: آبکاری کے سرکل انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے جڑچرلہ آبکاری سرکل انسپکٹربالاجی کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

اس عہدیدارنے پوتولامڈگوگاوں سے تعلق رکھنے والے تروپتیا نامی شراب کا کاروبارکرنے والے شخص سے لائسنس کیلئے90ہزارروپئے رشوت طلب کی۔

اس نے 25ہزارروپئے کی رقم پہلے ہی حاصل کرلی۔وہ بقیہ رقم 65ہزارروپئے لے رہا تھا کہ اس کو پکڑلیاگیا۔