جرائم و حادثات

تلنگانہ: ماونوازوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ماونوازوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔یہ واقعہ کل شب دنتے واڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ماونوازوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔یہ واقعہ کل شب دنتے واڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع

ضلع کے پنڈم پور کے حدود میں ریلوے ٹریک کی مرمت کے کاموں کے سبب عہدیداروں نے جے سی بی کو لایا تاہم کل شب تقریبا  1.30 بجے ماونوازوں نے ان کو آگ لگادی۔

اسی دوران باچوپلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ملازمین پولیس تلاشی مہم میں مصروف تھے کہ ان کا سامنا ماونوازوں سے ہوگیا۔

پولیس اور ماونوازوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، بعد ازاں ماونواز تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب رہے جن کی تلاش کا کام کیاجارہا ہے۔

یواین آئی