تلنگانہ
تلنگانہ: تالاب میں چار منزلہ عمارت بم لگا گرادی گئی۔ دو افراد زخمی
تالاب کے اندر تعمیر کردہ چارمنزلہ عمارت کو کم شدت والے بم کے ذریعہ منہدم کردیاگیا تاہم اس کارروائی کے دوران دو افرادزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تالاب کے اندر تعمیر کردہ چارمنزلہ عمارت کو کم شدت والے بم کے ذریعہ منہدم کردیاگیا تاہم اس کارروائی کے دوران دو افرادزخمی ہوگئے۔
یہ عمارت تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے کتوبائی پیٹ گاوں کے تالاب کے اندربنائی گئی تھی۔
محکمہ ریونیو اورآبپاشی کے حکام نے اس غیر مجازعمارت کی تعمیر کا پتہ چلاتے ہوئے اس کو کم شدت والے بم کے ذریعہ منہدم کردیا تاہم اس واقعہ میں دو افرادزخمی ہوگئے۔
سکندرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یہ عمارت 12 سال قبل ملکاپورم کے تالاب کے اندر تعمیر کی تھی۔ پانی میں قدم رکھے بغیر اندر جانے کے لیے کچھ فاصلے سے سیڑھیاں بھی بنائی گئی تھیں۔