حیدرآباد

ملک میں تلنگانہ ٹکنالوجی اور سیکوریٹی کے معاملہ میں پہلے مقام پر : ڈی جی پی

انجنی کمارنے واضح کیا کہ تلنگانہ ریاست ہمارے ملک میں ٹکنالوجی کے محاذ پر نمبرون مقام پر ہے۔عوام کے تحفظ اورآرام کے لئے ٹکنالوجی کے استعمال کے مسئلہ پر وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راوکی قیادت میں ٹی ہبس، ٹی ورکس جیسے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈی جی پی انجنی کمار نے کہا ہے کہ تلنگانہ ٹکنالوجی اور سیکورٹی کے معاملہ میں ملک میں پہلے مقام پر ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سائبر آباد سیکورٹی کونسل کے زیراہتمام حیدرآباد میں خواتین کاکانکلیومنعقد کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
نئے چیالنجس کا سامنا کرنے تیار رہیں: انجنی کمار
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے ٹیم کی تعیناتی
الیکشن کمیشن بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

ڈی جی پی انجنی کمار، سائبرآباد کمشنر پولیس اسٹیفن رویندرا نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانکلیو میں سائبر سیکورٹی کے شعبہ میں باصلاحیت خواتین کو ایوارڈس دیئے گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجنی کمارنے واضح کیا کہ تلنگانہ ریاست ہمارے ملک میں ٹکنالوجی کے محاذ پر نمبرون مقام پر ہے۔عوام کے تحفظ اورآرام کے لئے ٹکنالوجی کے استعمال کے مسئلہ پر وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راوکی قیادت میں ٹی ہبس، ٹی ورکس جیسے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ملک میں انوکھے پلیٹ فارمس کا آغاز تلنگانہ میں کیاگیا ہے۔سائبرآباد پولیس اس کی قیادت کررہی ہے،اس سلسلہ میں بہترین اقدامات، سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے عوام کے لئے اطمینان کا جذبہ پیدا کرنے پرانہوں نے کمشنر پولیس سائبرآباد اسٹیفن رویندرا اورسائبرآباد پولیس کی پوری ٹیم کومبارکباد پیش کی۔

a3w
a3w