تلنگانہ

تلنگانہ:فصل کو نقصان اور قرض کی ادائیگی نہ کرپانے پرمایوس کسان کی خودکشی

ہریش نے زرعی سرگرمیوں کے لئے 2.5لاکھ روپئے کا قرض حاصل کیاتھا تاہم بارش کے سبب فصل کو ہوئے نقصان اورقرض کی عدم ادائیگی پر وہ کافی مایوس تھا۔اسی مایوسی کے عالم میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

حیدرآباد: حالیہ بارش کے دوران فصل کوہوئے نقصان اورقرض کی ادائیگی نہ کرپانے پرمایوس کسان نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
فیک نیوز، بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کے خلاف کیس درج
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے جمی کنٹہ میں پیش آیا۔اس کسان کی شناخت ایس ہریش کے طورپرکی گئی ہے جو جمی کنٹہ منڈل کے ناگم پیٹ کا رہنے والا تھا۔


پولیس نے بتایا کہ ہریش ہفتہ کو گھرسے روانہ ہوا۔اس نے کیڑے ماردوا، اپنے کھیت میں پی لی جس کے بعد اس نے اپنے بھائی کو اس بات کی اطلاع دی۔اس کے ساتھ ہی اس کے ارکان خاندان فور ی طورپرکھیت پہنچے اوراس کو اسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔


ہریش جس نے بی ٹیک کی تعلیم ادھوری چھوڑدی تھی، اپنے باپ سادیا کی مدد گزشتہ چار سال سے زرعی سرگرمیوں میں کررہاتھا۔اس کے خاندان نے دو ایکڑاراضی پر دھان کی کاشت کی تھی اور ایک ایکڑ اراضی جس کو قول پرلیاگیا تھا پرکپاس کی کاشت کی تھی۔

ہریش نے زرعی سرگرمیوں کے لئے 2.5لاکھ روپئے کا قرض حاصل کیاتھا تاہم بارش کے سبب فصل کو ہوئے نقصان اورقرض کی عدم ادائیگی پر وہ کافی مایوس تھا۔اسی مایوسی کے عالم میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔