جرائم و حادثات

تلنگانہ: نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری

نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل کی کوشش کی گئی۔ یہ واردات تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے اپناپیٹ کے ایک مکان میں پیش آئی۔

حیدرآباد: نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل کی کوشش کی گئی۔ یہ واردات تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے اپناپیٹ کے ایک مکان میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

لڑکی کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔اس لڑکی کو شدید زخمی حالت میں پرائیویٹ گاڑی میں اس کی آبائی ریاست منتقل کیاجارہا تھا کہ اس کی راستہ میں ہی موت ہوگئی جس کے بعد اس کی آخری رسومات خفیہ طورپر انجام دے دی گئیں۔

اس معاملہ کا علم تاخیر سے ہوا۔ دو دن پہلے رئیل اسٹیٹ وینچرمیں یہ واردات پیش آئی۔

اس بات کی اطلاع پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

پولیس، اس معاملہ میں ملوث افراد کی شناخت کا کام کررہی ہے۔