تلنگانہ

گورنر تلنگانہ اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی عوام کو بھوگی اور سنکرانتی کی مبارکباد

گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما اور وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ریاست کے عوام کو بھوگی اور سنکرانتی کے پرمسرت تہواروں پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیام میں گورنر نے سنکرانتی کو فصلوں کی کٹائی کا ایک لازوال تہوار قرار دیا جو خوشحالی اور مسرت کی علامت ہے۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما اور وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ریاست کے عوام کو بھوگی اور سنکرانتی کے پرمسرت تہواروں پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیام میں گورنر نے سنکرانتی کو فصلوں کی کٹائی کا ایک لازوال تہوار قرار دیا جو خوشحالی اور مسرت کی علامت ہے۔

متعلقہ خبریں
گورنر اور چیف سکریٹری نے ترنگا لہرایا
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
آندھرائی افراد کی حیدرآباد واپسی، ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک جام کی صورتحال
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

انہوں نے کہا کہ بھوگی کا تہوار الاؤ جلا کر ماضی کی تلخیوں کو ختم کرنے اور ایک نئے خوشحال آغاز کا پیغام دیتا ہے۔

گورنر نے مزید کہا کہ ریاست کے دیہاتوں اور شہروں میں پتنگ بازی، روایتی رقص اور تازہ فصلوں سے تیار کردہ پکوانوں کے ذریعہ منائے جانے والے یہ تہوار تلنگانہ کی قدیم زرعی ثقافت اور ورثہ کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے امید کی کہ یہ تہوار ہر گھر میں خوشحالی، اچھی صحت اور آپسی محبت کے بندھن کو مزید مضبوط کریں۔


دوسری جانب، وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے بھی تلگو عوام کو سنکرانتی، بھوگی اور کنوما کی مبارکباد دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کے لئے نئی خوشیاں لے کر آئیں۔

وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت ریاست کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی اسکیموں کو ہر خاندان تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تلنگانہ زراعت کے ساتھ ساتھ صنعت، مینوفیکچرنگ اور سروسس کے شعبوں میں بھی تیزی سے ترقی کرے گا۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ رائزنگ 2047 کے ویژن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تہوار منائیں اور پتنگ بازی کے دوران تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔