تلنگانہ

تلنگانہ:گھر میں چائے پینے کے دوران دل کا دورہ۔ ضلع پریشد صدرنشین کی موت

گھر میں چائے پینے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ضلع پریشد صدرنشین کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: گھر میں چائے پینے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ضلع پریشد صدرنشین کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے جنگاوں ضلع پریشد صدرنشین و بی آرایس کے ضلع صدرپی سمپت ریڈی ہنمکنڈہ کے چیتنیہ پوری میں واقع اپنے گھر میں چائے پی رہے تھے کہ اچانک وہ سینہ میں درد کی وجہ سے گرپڑے۔

ان کو علاج کے لئے ارکان خاندان نے اسپتال پہنچایا تاہم ان کی موت ہوگئی۔ن کی موت پر بی آرایس کے مقامی لیڈروں نے صدمہ کااظہار کیاجنہوں نے سمپت ریڈی کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور سمپت کمار کو بھرپورخراج پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔

جنگاوں ضلع کے چلپور منڈل کے راجاورم گاؤں سے تعلق رکھنے والے سمپت ریڈی ایک عام کارکن سے ترقی کرتے ہوئے ضلع پریشد صدرنشین بنے۔

بی آر ایس کے لیڈروں کڈیم سری ہری، پلا راجیشور ریڈی نے بھی ان کی موت پر صدمہ کااظہار کیا اور کہا کہ سمپت کمار کی موت سے وہ اپنے اچھے کارکن سے محروم ہوگئے جو پارٹی کے قیام سے ہی اس میں شامل تھے۔

a3w
a3w